Watch Proposed Plan of The  Holy Quran Exhibition Park Slides on Facebook

الَّھُمَّ صَلي علي مُحَمَّدٍ وَعَلي آلِ  مُحَمَّدٍ کَماَ صَلَّيتَ عَلي اِبْرَاھِيمَ  وَعَلي آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّکَ حَمِيدُ  مَجِيد
اَلَّھُمَّ بَارِک عَلي مُحَمَّدٍ وَّعَلي آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلي اِبرَا ھِيمَ وَعَلي آلِ
اِبرَاھِيمَ اِنّکَ  حَمِيدُ مَّجِيد
اے ہمارے اللہ! محمدﷺ پر اور آلِ محمدﷺ پر رحمت بھیج جس طرح تو نے ابراھیمؑ اور آلِ ابراھیمؑ پر رحمت بھیجی تھی۔ بیشک تو تعریف کیا گیاپاک ہے۔ 
اے ہمارے اللہ! محمدﷺ پر اور آلِ محمدﷺ پر برکت بھیج جس طرح تو نے ابراھیمؑ اور آلِ ابراھیمؑ پر برکتیں بھیجی تھی۔ بیشک تو تعریف کیا گیاپاک ہے۔

 

معزز خواتین و حضرات

اسلامُ علیکم

میں ہوں زاہد اکرام، ایک سوفٹ وئیرانجینیر، مصنف، محقق اور شاعر، اسلام آباد سے، جبکہ میرا آبا ئی شہرتحصیل گوجرہ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ہے

 اپنی مادروطن کی خدمت کے لیئے میں ۱۹۹۸ میں سنگاپور سے اپنی سوفٹ وئیر انجنیر کی ملازمت کو خیر باد کر کے اسلام آباد آگیا ۔ میں نے انفارمیشن، ٰنٹر نیٹ اور ویب ٹیکنالوجی پاکستانی گورنمنٹ اورلوکل بزنس آرگنائزیشن  میں متعارف کروائیں

علاوہ ازیں نمائش قرآنِ مجید پارک اور  تحقیق و ترویج سنٹرکے منصوبہ  کے میں نے آیئے تعمیرِ نوع کریں ایک برتر پاکستان کے لئیے!‘ .’ سائنس اِن قرآن‘ اور ’ بحرِبیکراں‘بھی تصنیف کی ہیں۔

 آپ میری ویب سائٹ اور میرے آفیشل فیس بک پیج بھی وزٹ کر سکتے ہیں۔
www.findpk.com/zahid    
www.fb.com/Zahid.Ikram.Official

ایک دفعہ میں نے قرآنِ مجید کی سُوۡرَةُ حٰمٓ السجدة / فُصّلَت کی آیت ۵۳ کے ترجمے پر غور کیا
سَنُرِيهِمۡ ءَايَـٰتِنَا فِى ٱلۡأَفَاقِ وَفِىٓ أَنفُسِہِمۡ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَهُمۡ أَنَّهُ ٱلۡحَقُّ‌ۗ أَوَلَمۡ يَكۡفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ ۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ شَہِيدٌ (۴۱:۵۳)

 ہم عنقریب ان کو اطراف (عالم) میں بھی اور خود ان کی ذات میں بھی اپنی نشانیاں دکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے گا کہ (قرآن) حق ہے۔ کیا تم کو یہ کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار ہر چیز سے خبردار ہے

(41:53)

یہ آیت میرے دل اور روح کو چھو گئی اور میں نے اللہ کی نشانیوں کی تلاش میں اطرافِ عا لم اور نفسِ انسانی پرتحقیقات شروع کر دیں۔ میں نے اللہ کے فضل سے اللہ پاک کی بہت ساری نشانیوں کا مشاہدہ کیا جنہیں آج کی جدید سائینس نے دریافت کیا ہے جو کہ چودہ سو برس سے زائد عرصہ قبل ہی ہماری مقدس کتاب میں بیان کر دیں گئی ہیں جس دور میں نہ تو سائینس ہی نے اتنی ترقی کی تھی اور نہ ہی سائینسی مشاہدات کو عروج حاصل ہوا تھا۔

آج کے دور میں ہم میں سے بہت سارے مسلمان قرآنَ مجید کے پیغام کو بھلائے بیٹھے ہیں جو کہ عقل و دانش سے بھر پور اور تمام انسانوں کو اللہ کی تخلیقات پر دعوتِ غوروفکر دیتا ہے۔ کیا آپ اس بات کا خیال یا تصّور بھی کر سکتے ہیں کہ آپ پر ایک ایسا دور بھی گزرا ہے کہ آپ کی ہستی اس دنیا میں پیدائیش سے پہلے کوئی وجود نہ رکھتی تھی اور آپ عدم سے وجود میں لائے گئے ہیں؟

بد قسمتی سے ہم میں سے بہت سارے غوروفکر سے عاری ہیں۔ قرآنِ مجید کی سُوۡرَةُ الاٴعرَاف ۷:۱۸۵ میں ٓللہ باک فرماتے ہیں کہ

 أَوَلَمۡ يَنظُرُواْ فِى مَلَكُوتِ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا خَلَقَ ٱللَّهُ مِن شَىۡءٍ۬ وَأَنۡ عَسَىٰٓ أَن يَكُونَ قَدِ ٱقۡتَرَبَ أَجَلُهُمۡ‌ۖ فَبِأَىِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُ ۥ يُؤۡمِنُونَ

۷:۱۸۵

کیا انہوں نے آسمان اور زمین کی بادشاہت میں جو چیزیں خدا نے پیدا کی ہیں ان پر نظر نہیں کی اور اس بات پر (خیال نہیں کیا کہ عجب نہیں ان (کی موت) کا وقت نزدیک پہنچ گیا ہو۔ تو اس کے بعد وہ اور کس بات پر ایمان لائیں گے

(7:185)

اللہ پاک کےخصوصی کرم کی بدولت پندرہ اپریل ۲۰۱۷ کو مجھے سعودی عرب میں نمائش قرآنِ مجید اورنمائشِ اسماالحسنیٰ میں میں اعزازی مہمان کے طور پر مدعو کیا یہ دونوں ایگزیبیشن مسجد ِنبویﷺ مدینہ منورہ میں واقع ہیں. نمائشِ مسجدِ نبویﷺ نے اپنے آفیشل اردو فیس بک پیج پرمیر ے دورے کی تفصیلات اور میرا تعارف پیش کیا ہے
https://web.facebook.com/Exhurdu/posts/1188045777985359?pnref=story

وہاں پر میں نے بہت ہی دیدہ زیب قرآنِ پاک کی خطاطی اور کچھ نایاب تاریخی نسخاجات اور ڈیجیٹل قرآن ملٹی میڈیا ٹچ سکرین پر ملاحظہ کیئے۔ نمائشِ اسماالحسنیٰ میں قرآن کی سائیسی معلومات پرکچھ تھری ڈی ماڈلز، تصویریں اورملٹی میڈیا ٹچ سکرینز نے مجھے اپنا گرویدہ کر لیا۔ یہ سب دیکھنے میں بہت شاندار اور اعلیٰ تھا لیکن یہ قرآنِ پاک میں دئیے ہوئے تمام سائینسی علوم کی وضا حت نہ تھی جو کہ آج تک کی سائینس نے ثابت کر دیئے ہیں ۔

میں نے بر دوبئی میں بھی قرآن باک کی ایک نمائیشی گلری (سکندر حمید خان صاحب کی سکندرز کولیکشنس) کا دورہ کیا ہے جہاں پر قرآن مجید کے بیشمار قدیم نمونے رکھے ہوئے ہیں۔ اس گیلری میں دنیا کے سب سے بڑے قرآنِ، سب سے چھوٹے قرآن پاک، چمڑے، لکڑ اورپتوں پر لکھے ہوئے قدیم نسخے اورجدید سونے چاندی سے لکھے ہوئے اور قیمتی ہیرے موتیوں اور نادر پتھروں سے جڑے ہوئے نمونے وغیرہ موجود ہیں۔

مجھے معذرت سے کہنا ہے کہ میں نے آج تک جتنی بھی اسلامی نمائیشوں کا دورہ کیا ہے ان میں سے بیشتر میرے دل اور روح کو نہ چھو سکیں۔ قرآن پاک کے ان سونے چاندی سے لکھے ہوئے اور قیمتی ہیرے موتیوں اور نادر پتھروں سے جڑے ہوئے نمونوں سے اللہ پاک کی ذات کو کیا مطلب؟ جبکہ اللہ باک کا پیغام انسان سمجھنے سے قاصر رہے۔

ہمیں قرآنَ پاک کی تا ریخ، عربی زبان، عربی رسم الخط، کتابت کے زرائع اور اسے حفظ کرنےاور اسکی کتابی شکل سے لے کر اسکی جدید کمپیوٹرازیشن میں محفوظ کرنے تک کے ادوارکو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اسکی اللہ باک کی تخلیقات، کائنات اور نفسِ انسانی پردعوتِ غورو فکرپر عمل کی ضرورت ہے۔

اللہ پاک نے قرآنِ پاک انسان کو زندگی بخشنے کے لیئے عطا کیا اور ہم قرآن سے اپنے مُردوں کو بخشوانے لگے، اللہ نے قرآن پر غورفکر کی دعوت دی اور ہم نے اس سے تعویذ کا کام لیا اور بجائے اس پر غوروفکر کے اسے چوم کر غلاف میں سجا کراسے الماریوں کی ذینت بنا دیا۔ قرآنِ پاک کی تلاوت کے بین القوامی مقابلے بھی ہوتے ہیں اور رمضان شریف میں ہم راتوں کو نمازِ تراویح اور محافلِ شبینہ میں ختمِ قرآن بھی کرتے ہیں مگر نہیں کرتے تو قرآن پر غوروفکر کی دعوت پرعمل نہیں کرتے۔
حضرت علامہ اقبال نے سچ ہی کہا ہے کہ

حقیقت خرافات میں کھو گئی
یہ اُمت روایات میں کھو گئی


روضہِ رسولَ پاک ﷺ کی حاضری کے دوران میں نے پاکستان کے لئے نمائش قرآنِ مجید اور اسکی تحقیق و ترویج کا منصوبہ تشکیل دیا ہے جہاں ایک عام آدمی ‘قرآن کے پیغام‘ کو سمجھنے کے لئیے داخل ہو گا۔ جہاں وہ تمام مضامین جن پراللہ نے انسان کو دعوتِ غوروفکر دی ہے وہ سب جدید سا ئنس اور قرآن پاک کی روشنی میں واضح کیے جائیں گے، خصوصی طور پر ہمیں دکھائی دینے والی کائنات میں اور خود نفسِ انسانی کے اندر پائے جانے والی اللہ کی تما م نشانیاں۔ یہ یقینی طور پرایک منفرد اور منطقی سوال وجواب کی نمائش ہو گی جو کہ انسان نے کبھی نہ دیکھی ہو اورجو زندگی بدلنے اور خیالات کوابھارنے میں مددگار ہو گی جو کہ تھری ڈی ماڈلنگ ،سیون ڈی ہولوگرام ٹیکنالوجی، آڈیو ویڈیو ملٹی میڈیا، تصاویر اور گرافکس، ٹچ سکرینز، انگریزی ارد و اور دوسری مختلف بین الاقوامی او ر علاقائی زبانوں میں وضاحت ، کیو آر لوگو سکین سمارٹ فونز پہ نمائش کی معلومات کو کھولنے اور شیئر کرنے کے لیئے۔ یہ نمائش اسلام کی روح کے عین مطابق اپنے حدف کو حاصل کرے گی جس کی تعلیمات سے تمام مسلمان اور غیر مسلمان اور ہمارے مستقبل میں آنے والی نسلیں سبھی فائدہ اٹھائیں گے ۔ انشا اللہ

آج کل، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بہت سارے مذہبی پروپیگنڈے اوراسلام مخالف مواد موجود ہیں جو ہمارے نوجوانوں کو غلط معلومات فراہم کر کے ان کی کردار کشی اورایمان کو ختم کر رہے ہیں. ہمیں اپنی نوجوان نسل کوسیدھا راستہ دکھاناہے اور انہیں غلظ راستے سے بچا نا ہے۔

نمائشِ قرآن مجید پارک پروجیکٹ کے مقاصد درج زیل ہیں۔


تارک قرآن مسلمانوں پر قرآنِ پاک کی عظمت جگانہ اور ان کا ایمان تازہ کرنا

قرآن کریم کے حقیقی معنی ہمارے بچوں کو سکھائیں نہ صرف.قرآن مجید کی تلاوت

عظمتِ قرآن پاک، اس کی تاریخ، عربی زبان، قرآنی خطاطی کا آرٹ اور اس کی کتابت سے لے کرقرآن کی جدید کمپیوٹرائزیشن کے دور کو پیش کرنا

کائنات اور انسان کی پیدائیش پر غورو فکر اوراللہ کی تخلیقات کے بارے میں شعور پیدا کرنا

قرآن کے معجزات کو نمایاں کرنا

قرآن میں سائینی علوم کواجاگر کرنا

دینِ اسلام کو پھیلانا اور خدا کے موجود ہونے کے ثبوت دینا

ہمارے نوجوانوں اور اگلی نسل کا ایمان تازہ اور مضبوط کرنا

ہمارے نوجوانوں کو سحیح معلومات فراہم کرنا اور ان کے مثبت کردار کی تعمیرِکرنا

اسلام مخالف پروپیگنڈے اور اعتراضات کا جواب دینا

دجال کی ٹیکنالوجیز کو نمایاں کرکے اس کے سدِباب پر غوروفکر کرنا


. انسانیت کے لئے قرآن کریم میں مستقبل کی ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی دینا

نمائش قرآنِ مجید پارک اور تحقیق و ترویج سنٹر کا منصوبہ پیشِ خدمت ہے۔ یہاں میں نے آپ کو اپنے منصوبے کا صرف ایک خاکہ پیش کیا ہے ، میں اسے آن لائن مکمل نہیں لکھ سکتا کیونکہ لوگ آئیڈیا چوری کرسکتے ہیں۔ میں اسے ذاتی طور پر پیش کروں گا۔

نمائشِ قرآن پارک

قرآن کریم پارک اسلامی ثقافت اوراسلامی تعلیمات کو سمجھنے کے لئے تیار کیا جائے گا، جہاں طالب علم، بچے، نوجوان، خاندان اور ان لوگوں کو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طرز زندگی کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں شاندار، ذہنی بصیرت پیش کرے گا.

یہ خیال قرآنی پارک متحدہ عرب امارات سے لے تھا یہ پارک 29 مختلف پودوں اور درختوں جن کا قرآن اور سنت میں ذکر کیا جاتا ہے.، جیسے زیتون کے درخت، انجیر، سیاہ مہینے، اود، الو ویرا اور بہت کچھ . ہر پلانٹ اس کے نام سے نشان زدہ کیا جائے گا، اس بارے میں کچھ معلومات،قرآن یا / اور سنت میں ذکر درج کیا جائے گا۔

نمائشِ قرآن پاک کے نگارخانہ جات

داخلی راستے پر اللہ پاک کے کے ننانوے اسما الحسنہ  یہ خیال  نمائشِ مسجدِ نبویﷺ لیا گیا تھا



قرآنِ پاک میں اللہ کی نشانیاں

وقتِ آخر۔۔ ہم کتنے قریب ہیں؟


سیارچوں کا زمیں سے ٹکراؤ
ناسا کی زمین کے قریبی سیارچوں کی زمیں سے ٹکراؤ کی تدارکی تدابیر
شہابِ ثاقب کا زمین سے ممکنہ ٹکراؤ
زندگی کو اختتام پزیر کرنے کے سانحات
سورج کا دورانیۂ حیات
خوفناک شمسی طوفان
گاما شعاؤں سے تباہی اور بیٹل جوس کا ہائپرنووا ہونا یعنی ایک بڑے سیارے کا پھٹنا
حرارتی موت
کائنات کا عظیم پھٹنا
کائبات کا عظیم سکڑ کر تباہ ہونا

قرآن میں علم ِطبیعیات ۔ فزکس
قرآن میں نیوکلیائی اور ذراتی طبیعیات
ٹیلی پورٹل حرکتِ بیعد
ایٹمز
ذیلی ایٹنمی ذرات
جوہری توانائی اور انشقاق کا عمل
وقت کا نظريہ اضافيت
چاند کا سفر
جدید ایئرپلین اور ونڈ توانائی ٹیکنالوجی
بغیر اشتعال کے آگ
سمندر ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملتے
بھاری بادل
روشنی کی رفتار
فرشتے کی رفتار روشنی کی معروف رفتار


قرآن کریم میں کیمسٹری
پگلے ہوئے تانبے کا استعمال
لوہے کا معجزہ
پیٹرول کی تشکیل

قرآن میں طبی سائن
انسان کی پیدائیش کا عمل
مٹی سے انسان کے تخلیق
پانی سے زندگی کے تخلیق
انسانی عضا کی تشکیل میں ترتیب
مورثہ کی پروگرامنگ
نِشان انگشت خصوصاً براۓ شناخت
جلنے کے بعد انسانی جِلد کا دوبارہ پیدا ہونا
صحت کے فوائد
دورانِ نیند کانوں کا فعال ہونا
دورانِ نیند دائیں اور بائیں کروٹ بدلنے کی اہمیت
بلندی پرچڑھتے ہوئے سینہ تنگ اوردم گھٹنا
ماں کے دودھ میں حیرت انگیز مرکب
حیض کی مدّت
حمل اور پیدائیش
سونگھنے کا عمل
سٹرس اور ذہنی دباؤ
انسانی حرکات کے اختیار کا مرکز
شریان کا بائی پاس آپریشن
تقدیر کی سچائی
اسلام کی اخلاقی اقدار کے مطابق کسی کو معاف کرنے سے آپکی صحت پر مثبت اثرات
سکونِ قلب صرف اللہ کے ذکر سے حاصل ہوتا ہے
دعائیں کیسے ایک بیمار کی جلد صحت یابی میں معاون ہوتی ہیں
اووری کی اندرونی تہہ کی موٹائی میں تبدیلی
والد بچے کی جنسیت کا تعین کرتا ہے

قرآن میں بائیوسائینسز
بائیومیٹیٹکس
مچھلی
دورانیہ حیات
ٹڈیوں کی جھنڈ
پورک (سوائن کا گوشت) اور اس کے مضر اثرات
تاریخ اور اس کا استعمال
مادہ شہد مکھی اور شہد کے فوائد
فوڈ سائیکل
دودھ کی تشکیل

قرآن کریم میں ٹیکنالوجیز
وقت کا نظريہ اضافيت
فطری حیاتیاتی تقلیدات
چاند کا سفر
پگلے ہوئے تانبے اورلوہے کا استعمال
ہوا کی توانائی
حرکت بعيد
آگ کے بغیر جل اٹھنا
چیونٹی اور ہُد ہُد سے گفتگو
خلا کا سفر
نقل و حمل کے جدید ذراع
تصویری ٹرانسمیشن
بجلی کا استعمال
چاند کا سفر
طیارہ ٹیکنالوجی
بوس منتقلی
آرٹیسین کنویں
جوہری توانائی اورانشقاق

خوراک اور صحت
خوراک کا چکر۔ دوبارہ قابل استعمال بنانا
شریانوں کی بائی پاس سرجری
مچھلی
صحت کے فوائد
سور اور اس کے مضر اثرات
کھجور اور اس کا استعمال
مادہ شہد کی مکھی
معجزہ شہد
دودھ کی تشکیل
زیتون
ماں کا دودھ معجزاتی مرکب
پانی کی تحریک، دھونے اور پینے کے فوائد

تاریخ
انسان اور قدیم مصر کی یادگاریں
قرآن کریم میں فرعون کا زکر
پیغمبر موسیٰ (علیہ السلام) اور سمندرکی دو حصوں میں تقسیم
پیغمبر موسی (علیہ السلام) کو ایک جادوگر کہا جاتا ہے
سوڈوم اور گومورا کے شہر
ارم شہر
الاحجر کے لوگ
صبا کے لوگ اور اریم کا سیلاب
مشکلات جن سے فرعون اور اس کے ساتھی مصیبت زدہ ہوئے
طوفا نِ نوح


پیشن گوئیاں
مکہ کی فتح
فرعون کے جسم کی حفاظت
اسرائیل کا قبیلہ بہت مغرور بن جائے گا
روم کی فتح

انسان کی تخلیق
آئیے ہم اپنی تخلیق پر غور کریں
اپنے اندر اللہ کی نشانیاں
انسانی نطفہ
نطفہ کا ڈیزائن
انسانی انڈے کا سیل
نطفے کا سفر
انسانی کی تخلیق میں انٹیلجنٹ ڈیزائن
انسانی امبریو القا
ماں کے پیٹ میں ہمارے کان کیسے بنائے گئے؟
پیدائش میں ہمارے ہاتھ، ٹانگیں اور پاؤں کیسے پیدا کیے گئے ہیں؟
ماں کے پیٹ میں ہڈیوں کے ڈھانچہ کی تخلیق
آنول پلازنٹا ۔ زندگی سپورٹ سسٹم کی تخلیق
تین مراحل میں انسان کی تخلیق
ماں کے پیٹ میں دل کی تخلیق
دل کے فنکشن
ماں کے پیٹ میں انسانی دماغ کے خلیات کی تخلیق
بچے کی کھوپڑی اور پیدائش کی تخلیق
انسانی حواس کیا ہیں؟
ہم کیسے دیکھتے ہیں
ہم کس طرح سنتے ہیں؟
ہم ٹچ محسوس کیسے کرتے ہیں؟
آپ کی جلد میں کس قسم کے سینسر رسیپٹر ہیں؟
جلد آپ کے جسم کے درجہ حرارت کوکیسے کنٹرول کرتی ہے؟
آپ کی جلد انسانی فضلہ سے نجات کیسے ملتی ہے؟ یہ کس قسم کی فضلہ سے چھٹکارا ہے؟
ہمارے بال کیوں ہیں؟
ہمارے پاس فنگر پرنٹس کیوں ہیں؟
بالوں کی کچھ خصوصیات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟
جب آپ مںہاسی، کٹ، اور جل جائیں تو کیا ہوتا ہے؟
ہم کس طرح سونگتے ہیں؟
انسانی دماغ
دماغ کے بارے میں آپ واقعی کیا جانتے ہیں؟
زندگی کی پیچیدہ ساخت
کس نے آر این اے اور ڈی این اے تیار کیا ؟
اپنے آپ سے پوچیئے؟ منطقی طور پرسوچیئے!!!
آپ اپنے خالق اوردیکھ بھال کرنے والے کے وجود سے کیسے انکار کرسکتے ہیں؟

زندگی اور موت
بارش مردہ زمین کو زندگی بخشنیں والی
ٹڈیوں کے جھنڈ

جانور اور خردبینی زندگی
خردبینی زندگی زندگی کا وجود
جانوروں کی سوسائٹیوں کا وجود
چیونٹیوں کی فوج ٹیکنالوجی مین
چیونٹیوں میں مواصلات نظام
مچھلی
سور اور اس کے مضر اثرات
مادہ شہد مکھی
انجیر

پودے
ضیائی تالیف کا عمل
زیتون
کھجور اور اس کا استعمال

قرآن کریم کا کمال
قرآن کے بارے میں دیگر بیانات کا انتخاب
غیر مسلم سکالرز کے قرآن پر تبصرے
قرآن کریم میں شماریاتی حسابات ابجد
قرآن کریم کی بے مثالی
قرآن کریم اللہ کا کلام ہے

قرآن مجید میں شماریات
قرآن مجید میں شماریاتی حسابات ۔ ابجد
ققرآن کریم میں انیس کا معجزہ
قرآن کریم میں الفاظ کی تکرار
قرآن میں حروف کے تسلسل کے ذریعے کچھ سائنسی حقائق کا اشارہ
کچھ کیمیکل عناصر کا قرآن میں اشارہ
قرآن میں اہم نمروں کا زکر
قرآن میں دیئے ہوئے شمار کی کچھ سائنسی معلومات

قرآن کریم میں مستقبل کی ٹیکنالوجیز
دیگر انواع کے ساتھ مواصلات
حرکتِ بعید ٹیلیپورٹل
انسان کا لمبے عرصے تک سوئے رہنا
گہری خلا میں سفر
وقت کا نظریہ اضافت
دیگر سیاروں میں زندگی کا وجود
قیامت کا دن
موت کے بعد زندگی

ہماری زمین اور کُرہِ ہوائی
زمین
پانی
رات کو کم حرکات وسکنات
بادلوں کا وزن
جل، تھنڈر اور بجلی کی تشکیل
نمدار ہوائیں
ہواں کی تشکیل کے مراحل
بارش کی تشکیل
بارش کا تناسب
بحیرہ مردار
زمین کی گرویاتی قوت
ہوائی حرکيات فورسز اور پرندوں میں پروازکا پروگرام کیا
نوح کے سیلاب کی کہانی میں سائنسی حقائق
آگ اور لکڑی کا معجزہ مصنوعی طور پر حاصل نہیں کیا جا سکتا
پہاڑوں پر ریڈیو ریسیورز
جدید رڈار ٹیکنالوجی
سمندر کا حصہ
زمین کی گردش
زمین کی گردش کی سمت
زمین کی متوازن شکل
زمین اور خلا کا ڈایا میٹر
زمین کی عمر 1/3 کائنات کی عمر ہے
زمین پر زندگی پانی کی بنیاد پر ہے
زمین ایک دائرہ میں گردش کرتی ہے
زمین پر پانی بیرونی خلائی سیارچوں سے آیا
آئرن بیرونی خلا سے آیا ہے
روشنی گہرے پانی تک نہیں پہنچ سکتی
جوہرمادا کا سب سے چھوٹا حصہ نہیں ہے
ارتقاء خدا نے بنایا ہے
بارش کو برسانے کے لئے ترکیب وترتیب
دوسمندرروں کا پانی ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملتا
سمندر اور اندرونی لہروں میں تاریکی

قرآن میں فلکیات کا زکر
کائنات کا وجود میں آنا
چھ دن میں تخلیق
کائنات میں بہت باریکی سے ٹیوننگ
کشش ثقل اور مداروی حرکت
مداروں میں گھومنے والی کائنات
چاند کا سفر
11 ستارے سورج اور چاند

زندگی کوبڑے درجے پراختتام پزیرکرنے کی صورتیں
قرآن میں عذابِ الہی سے تباہ شدہ اقوام کے احوال
نوح کے سیلاب
سونامی کا اثر
زمین کا سمندر برد ہونا
عظیم زلزلے
عظیم بارش اور آندھی کا طوفان
سولر سٹورم سورج کی آگ کا طوفان
آسمان سے پتھروں کی بوچھاڑ
شہابِ ثاقب کا زمین سے ٹکراؤ
زمین کی پلیٹیںوں کی حرکت
سمندر کی دو حصوں میں تقسیم
خوفناک چنگاڑ کا عذاب
آگ اور دھوئیں کا طوفان

ہمارا نظامِ شمسی
سورج اور چاند
چندر سال کی گنتی
روشنی اور اندھیرا
چاند کے مدار
سورج کچھ عرصے کے بعد فناہ ہو جائے گا
چھٹتے ہوا سورج اور قطبوں پر اوزون کی پرت
سورج، چاند اور تاروں کے درمیان ساختی اختلافات
سورج کی خط حرکت
کشش ثقل اور مدار میں گردش
سورج فناہ ہو جائے گا

ہماری کائنات
عظیم دھماکہ بگ بینگ
سنگلولیرٹی
کائنات کا وجود میں آتا
گرم دھویں سے تخلیق
مشاہداتِ کائنات
کائنات میں زندگی پانی کی بنیاد پر ہے
کائنات میں کامل توازن
کائنات میں ٹھیک تنصیب
مشاہداتی کائنات میں ہمارا مقام
کیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں؟
آسمانوں اور زمین کے درمیان کیا اور کوئی مخلوق ہے؟
سیارچوں میں برف
نابض (پلزر) اور بلیک ہول
ہیلیو سینٹرک سسٹم
کوثار اور گرویاتی لینزکا اث
بلیک مادہ
کائنات کی عمر
آسمانوں اور زمین کی تقسیم
مدار میں گردشی کائنات
آسمانوں کے مدار
دباؤ کی تحریک جس سے پیدائش کی سہولت ہوتی ہے
ایٹم اور برقی مدار کی مضبوطی
آسمان میں ایک سرخ گلاب روزیٹ نیبولا
کائنات کا پھیلاؤ
کائنات کا بڑے کرنچ سے خاتمہ

جنوں اور فرشتوں کا وجود

جنت اور جہنم

خدا کے انسان کو چیلنج

اسلام اور دیگر مذاہب میں خدا (اللہ) کا تصور


عدم سے تخلیق ... خدا کا وجود

دجال کی ٹیکنالوجیز

ہارپ ٹیکنالوجی زلزلے، سونامی اور موسموں کا کنٹرول
پروجیکٹ بلیو بیم
دماغی ٹرانسمیٹر

پیراسائیکالوجی ، غیر معمولی ادراک ESP ، ٹیلی پیتھی ، EGM
نینو ٹیکنالوجیز
ڈیپ ویب اور ڈارک ویب
سٹار چپ 'نینو تحقیق"
کرپٹوکرنسی مثلا پر بِٹ کوائین یا پِکر
زندگی کے خاتمہ کے لیئے بیماریاں
انسانی کلونونگ، جینیاتی انجنیئرنگ اور ٹرانس ہیومن پروجیکٹ
جعلی نا معلوم غیرزمینی جہازاور خلائی مخلوق کا حملہ
زمین پر جنت اور جہنم
-سیون ڈی ہولوگرام ٹیکنالوجی اور مجازی حقیقت
مردوں کو زندگی دینا
دنیا بھر میں ویب، کامرس اور ڈیجیٹل کرنسی کنٹرول
ون ورلڈ آرڈر


معجزاتی غار
قرآنی معجزات بشمول صحابِِ کعف کا واقعہ، حضرت ابراھیم ؑ کا پرندے کو زندہ کرنے کا معجزہ۔ حضرت موسیٰؑ کا سمندر کو دولخت کرنے کا معجزہ، ھضرت عیسیٰؑ کا مٹی سے بنائے پرندوں کو اڑانا وغیرہ

پارک میں کچھ چشموں کے ساتھ ایک جھیل بھی ہوگی جہاں آپ کچھ اچھی تصاویر لے سکتے ہیں.

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طرز زندگی
مکہ
مکہ کا ماڈل
کعبہ شریف کا ماڈل
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر کا ماڈل
مدینہ
مدینہ شریف کا ماڈل
مسجدِنبوی ﷺکے تاریخی ماڈلز
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر کا ماڈل
صحابہ کے گھروں کا ماڈل
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیاراتِ مقدسہ
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ننانوے اسمائے مقدسہ

خلائی مرکز
خلائی سینٹر قرآن کریم میں خلائی نظام ٹیلی سکوپ اور ریڈیو ٹیلی سکوپ کے ساتھ سولر سسٹم اور کائنات کو دکھانے کے لئے

---------------------------------

اس نمائش میں، میں نے قرآن کریم پراپنا اور دوسرے تمام اسلامی اسکالرز کا کام پیش کرنا ہے اور یہ ملٹی میڈیا میں، تھری ڈی ماڈلنگ ، سیون ڈی ہولوگرام، آڈیو وڈیوز، تصاویر اور گرافکس، ٹچ اسکرین، کثیر زبان نمائش ہوگی۔ میں ایک ایسا قرآن کریم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنا چاہتا ہوں جہاں ہمیشہ ریسرچ پروسیس جاری رہے۔

اس کے ساتھ میں "قرآن کریم نمائش"اور اس قراان پر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا ادارہ قائم کرنے کے لیئے قائم کرنے کے لئے پوری طرح سے آپ کی اسپانسرشپ کا متمنی ہوں۔ ہمیں ان تمام اشیا کی ضرورت ہے جیسا کہ

تحقیق اور ترقی کے لیئے اسٹاف

تحقیق اور ترقی کی لیب اور آفس

ذرائع نقل و حمل

سیکورٹی اسٹاف

نمائشِ قرآن مجید پارک اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر اور اس کی پارکنگ کی سہولیات کے لئے 100 کنال لینڈ مری ایکسپریس روڈ اسلام آباد میں

ملٹی سٹوری مین گنبد کی تعمیرجس میں نمائش ہال، ریفریشمنٹ فلور اور 360 ° سنیما گنبد تھیٹر کی تعمیر

اور کارگو لفٹیں

8 عدد گول گنبد نمائیشی والی گیلریاں

قرآن مجید ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کی بلڈنگ

بڑی ریڈیو اور خلائی دوربین

خلائی تحقیقاتی مرکز

خلائی دوربین کی روٹیشن اور اوپر نیچے موشن کے لئے ہائیڈرولک نظام

اوپن ایئر اسٹیج اور گولائی میں بیٹھنے کی جگہ

مسجد کی تعمیر

قرآن لائبریری اور کانفرنس رومز

مینی تھیٹر

3D سینما پروجیکٹر

پییناافیکس پرنٹر

شمسی توانائی کا نظام، 3D ماڈلنگ. اور قرآن میں ذکر کردہ ٹیکنالوجیز کی نمائیش

3D اور 7 ہولوگرام ٹیکنالوجی

ملٹی میڈیا پروجیکٹر، 3D پروجیکٹر، ملٹی میڈیا اسکرین

ٹچ اسکرین ملٹی میڈیا پی سی، سافٹ ویئر، لیپ ٹاپ، پرنٹر وغیرہ

بڑی تصاویر اور گرافکس نمائش کا مواد

مارکیٹنگ اسٹیٹ پرنٹس وغیرہ

اسٹینڈ اور سپورٹ والز

فرنیچر اور قالین

ائر کنڈیشن اور ہیٹرز

سیکورٹی کا سازوسامان

آگ بجھانے والے آلات

واٹر ٹینک اور پبلک واش رومز

لائٹس / اسپاٹ لائٹ گیجٹ

انٹرنیٹ وائی فائی کنکشن، ویب ہوسٹنگ سرور، ڈومین اور ویب سائٹ وغیرہ.

آئیے مل جل کر ہم اپنے مستقبل کی نسلوں کو سنواریں. میں اس منصوبے کی تعمیر کے لئے آپ کی کھلے دل سے اسپانسرشپ کا منتظر ہوں. میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں کے ساتھ بہت مشکور ہوں
آپ کی خصوصی دعاؤں اور مدد کا طالب
زاہد اکرام
نمائشِ قرآن پاک پارک کے منصوبے کی تصویری جھلکیاں
نمائش قرآن کریم کی گیلریوں کے کچھ نمونے

 

The Holy Quran Exhibition Park Architectural Design 2d Images Galley

Watch Proposed Plan of The  Holy Quran Exhibition Park Slides on Facebook

The Author wrote a Proposal to the President of Pakistan about this Project “The Holy Quran Exhibition Park and Research & Development Center”. The President office forwarded request to the Ministry of Religious Affairs. Here are the Official Replies from Government of Pakistan...

 

 

 

 

 



List Innovative Reforms For The Progress Pakistan

Smart e-Solutions for Pakistan

Invitation By نمائش مسجد نبوی

By the Grace Almighty Allah, on 15th April 2017, I was invited in Saudi Arab as Guest Honor by “The Holy Quran Exhibition” and “Asma-ul-Husna Exhibition”, both Exhibitions are located at Masjid-e-Nabwi (PBUH) Madinah Munawrah. The ficial Urdu Facebook Page  نمائش مسجد نبوی  Published about my Visit and my introduction at https://web.facebook.com/Exhurdu/posts/1188045777985359?pnref=story

روضہِ رسولَ پاک ﷺ کی حاضری کے دوران میں نے پاکستان کے لئے نمائش قرآنِ مجید -  تحقیق و ترقی کا منصوبہ کا پلان تشکیل دیا ہے جہاں ایک عام آدمی ‘قرآن کے پیغام‘ کو سمجھنے کے لئیے داخل ہو گا۔ جہاں وہ تمام مضامین جن پراللہ نے انسان کو دعوتِ غوروفکر دی ہے وہ سب جدید سا ئنس اور قرآن پاک کی روشنی میں واضح کیے جائیں گے، خصوصی طور پر ہمیں دکھائی دینے والی کائنات میں اور خود نفسِ انسانی کے اندر پائے جانے والی اللہ کی تما م نشانیاں۔ یہ یقینی طور پرایک منفرد اور منطقی سوال وجواب کی نمائش ہو گی جو کہ انسان نے کبھی نہ دیکھی ہو اورجو زندگی بدلنے اور خیالات کوابھارنے میں مددگار ہو گی جو کہ تھری ڈی ماڈلنگ ،سیون ڈی ہولوگرام ٹیکنالوجی، آڈیو ویڈیو ملٹی میڈیا، تصاویر اور گرافکس، ٹچ سکرینز، انگریزی ارد و اور دوسری مختلف بین الاقوامی او ر علاقائی زبانوں میں وضاحت ، کیو آر لوگو سکین سمارٹ فونز پہ نمائش کی معلومات کو کھولنے اور شیئر کرنے کے لیئے۔ یہ نمائش اسلام کی روح کے عین مطابق اپنے حدف کو حاصل کرے گی جس کی تعلیمات سے تمام مسلمان اور غیر مسلمان اور ہمارے مستقبل میں آنے والی نسلیں سبھی فائدہ اٹھائیں گے ۔ انشا اللہ


 

Some Scientific ideas!

By Zahid Ikram
How can our past be seen?
Are we Living in Future?
How God Sees Our Present Past and Future?

Discover Q&A about Our Universe!


ہمارے بچپن سے ہمیں یہ سیکھایا جاتا ہے یہودی اور اسرائیل ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں

 کیا آپ واقعی اسرائیل اور اہلِ یہود کے بارے میں جانتے ہیں؟

Our Mission

My mission is to convey the message Holy Quran by all means to common men. Since we as a Muslim we  use to teach our children how to read the Arabic Quran and our children become Hafiz e Quran even without knowing its meaning.  

Contact Us

zahid@findpk.com
+92 310 6577888